عدالت کا نجی ایئر لائن کو ملازم کے بقایا جات ادا کرنے کا حکم

اسلام آباد (بیورو چیف)سپریم کورٹ نے نجی ایئر لائن کے ملازم کو 24 سال کے بقایا جات ادا کرنے کا حکم دے دیا۔جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے معاملے کی سماعت کی، اس موقع پر وکیل نے کہا کہ ملازم کو 2002ء میں اسکیم کے تحت ریٹائر کیا گیا۔اس پر جسٹس شاہد وحید نے استفسار کیا کہ کیا ملازم کو پینشن ادا نہ کرنے کا کوئی قانون ہے؟ جواب میں نجی ایئر لائن کے وکیل نے کہا کہ پینشن کی ادائیگی کے بارے میں ادارے سے ہدایات لینا ہوں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں