چنیوٹ(نامہ نگار)عقیدہ ختم نبوت دین اسلام میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ عقیدہ ختم نبوت میں کمزوری ایمان سے اخراج کا سبب بنتی ہے۔ قادیانیت کا تعاقب آنیوالی ہماری نسلوں کے ایمان و عقیدہ کی ضمانت ہے۔ ان خیالات کا اظہارمقررین نے مرکز ختم نبوت جامعہ عثمانیہ ختم نبوت چناب نگر میں معزز علما کرام و معززین کے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہو ئے کیا،مولانا محمد مغیرہ،مولانا قاری شبیر احمد عثمانی،مولانا خلیل احمد،محمد حنیف مغل،مولانا قاری محمد سلمان عثمانی،مولانا قاسم عمار،مولانا احسن رضوان،وملانا ارشادا حمد کلیار،مولانا انس نعمان،محمد مبشر اختر، ودیگر نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہر کلمہ گو مسلمان پر فرض ہے، امت مسلمہ کو مسلکی تعصبات سے بالاتر ہوکر عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے اپنی جدوجہد کو مزید منظم انداز میں آگے بڑھانا ہو گا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے آئین میں طے شدہ قادیانی حیثیت کو ختم نہیں ہونے دیں گے۔ فتنہ قادیانیت نے امت مسلمہ کیلئے آستین کے سانپ کا کردار ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ ریاستی قانون کے مطابق قادیانیوں کو غیر مسلم آئینی حیثیت تسلیم کرنے کے علاوہ کوئی چارہ کار نہیں انتظامیہ امتناع قادیانیت آرڈیننس پر سختی سے عملدر آمدکرائے۔




