عمان نے بھارت سے انڈوں کی امپورٹ روک دی

نمکل (مانیٹرنگ ڈیسک) عمان نے بھار ت کے تامل ناڈو کے علاقہ نمکل سے انڈوں کی امپورٹ روک دی۔نمکل میں انڈوں کی انڈسٹر ی سنگین بحران کا شکار ہو گئی۔ چھ کروڑ فالتو انڈے سنبھالنے کیلئے جگہ تھوڑی پڑ گئی اور ایکسپورٹ رکنے سے پولٹری فارم مالی مسائل میں پھنس گئے۔ نئی دہلی میں سامنے آنے والی ایک میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ برڈ فلو کے خدشات کے پیش نظر عمان کی جانب سے تمل ناڈو کے علقہ نمکل سے انڈوں کی درآمد پر پابندی عائد کیے جانے کے بعد وہاں کی پولٹری صنعت شدید مشکلات سے دوچار ہوگئی ہے۔ اب صورتحال یہ ہے کہ آٹھ کروڑ مرغیاں اندے دینے سے باز نہیں آ رہیں اور انڈوں کی دنیا بھر اور بھارت بھر میں فروخت کرنے کے بعد بھی بہت سے اندے روزانہ بچ جانے کے سبب سٹوریج کا بحران سنگین ہونے کا خطرہ ہے۔عمان میں انڈوں کی امپورٹ پر پابندی کے نتیجے میں تقریبا 6 کروڑ انڈے فروخت کے انتظار میں پھنس گئے ہیں۔ صورت حال سے پریشان کسانوں اور تاجروں نے مرکزی اور ریاستی حکومتوں سے نمکل کو خصوصی انڈا برآمدی زون (سپیشل ایگ ایکسپورٹ زون) قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے۔نمکل سے برآمد کیے جانے والے انڈوں کا تقریبا نصف حصہ عمان جاتا ہے، جبکہ ہندوستان کی مجموعی انڈوں کی برآمدات میں اس علاقے کا حصہ 90 فیصد سے زیادہ ہے۔ ایسے میں عمان کی پابندی سے نہ صرف تمل ناڈو کے پولٹری کسانوں اور برآمد کنندگان کو نقصان پہنچا ہے بلکہ عمان کے وہ درآمد کنندگان بھی متاثر ہوئے ہیں جو انڈوں کی فراہمی کے لیے نمکل پر انحصار کرتے ہیں۔نمکل لائیو اسٹاک اینڈ ایگریکلچرل فارمرس اینڈ ٹریڈرس ایسوسی ایشن کے صدر کے مطابق اس علاقے کے پولٹری فارمز سخت حیاتیاتی تحفظ (بایو سکیورٹی) کے ضابطوں پر عمل کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں