فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ نون سٹی کے سابق جنرل سیکرٹری شاہد محمود بیگ اور ممبر سنٹرل کمیٹی سید محمد علی بخاری نے کہا ہے کہ تو شہ خان ٹو کیس میں عدالت کا فیصلہ آئین و قانون کے مطابق آیا ہے، بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ نے بلگری جیولری سیٹ کی کم قیمت لگوائی۔ اپنے ایک مشترکہ بیان میں فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی واضح طور پر قانون کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ تحفہ توشہ خانہ میں جمع کرانا لازمی تھا، تحفہ کوڑیوں کے داموں خرید کر فراڈ کیا گیا۔ واضح رہے کہ تو شہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی 17، 17 سال قید کی سزا سنادی گئی ہے۔




