فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے)، کمپوزٹ سرکل فیصل آباد نے غیر قانونی ٹریول ایجنسی کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے عمرہ پیکجز اور ویزہ فراڈ میں ملوث پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا ایف آئی اے کے سب انسپکٹرمحمدبشیر خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ڈجکوٹ اور فیصل آباد میں چھاپے مارکرشہریوں کوعمرہ و بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دیکر ان سے فراڈ کرنے والے ملزمان انعام الحق رضوی، محمد رمضان گجر، حاجی جاوید، محمد صدیق حافظ فیصل علی کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے ریکارڈ، ادائیگیوں کی تفصیلات، پاسپورٹس، ویزہ دستاویزات، ہوٹل بکنگ ریکارڈ، تشہیری مواد، دو ایل ای ڈی اسکرینز اور ایک موبائل فون شامل ہے جس میں واٹس ایپ چیٹس اور مالی لین دین کے کاغذات برآمد ہونے پر تحقیقات شروع کر دی چھاپے کے دوران متعدد متاثرہ افراد بھی موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے الزام عائد کیا کہ ان سے فی کس تقریباً پانچ لاکھ روپے وصول کیے گئے جبکہ ان کے اصل پاسپورٹس عمرہ ویزہ لگوانے کے بہانے اپنے پاس رکھ لیے گئے، ملزمان کے خلاف پاسپورٹ ایکٹ 1974 کی دفعہ 6 اور تعزیرات پاکستان کی دفعات 109، 419 اور 420 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ایف ائی اے حکام کے مطابق گرفتارملزمان کے باقی ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔مزید تفتیش کے دوران دیگر متاثرین کی نشاندہی، فراڈ سے حاصل ہونے والی رقم کا سراغ لگانے اور پورے نیٹ ورک کو بے نقاب کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ایف آئی اے انسانی اسمگلنگ، ویزہ فراڈ اور عوامی استحصال میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری۔




