گوجرہ(نامہ نگار)نوا ں لا ہور پو لیس نے دو منشیات فروشو ں کو گرفتار کرکے منشیات برآ مد کرلی ۔ معلو م ہوا ہے کہ نوا ں لاہور پو لیس کو اطلا ع ملی کہ جھنگ کا رہا ئشی ذیشا ن افضا ن چک نمبر 345 ج ب میں چرس فروخت کر نے میں مصروف ہے جس پر پولیس نے چھا پہ مار کر اسکو رنگے ہا تھو ں پکڑ کر اسکے قبضہ سے 1420گرا م چرس برآ مد کرلی علا وہ ازیں چک نمبر 278 ج ب کے شا یا ن کو قا بو کرکے اسکے قبضہ سے 29 لیٹر شراب برآ مد کرلیاور الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش کا آ غاز کردیا ہے۔




