کراچی (شوبز نیوز) شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمر شہزاد اور عائزہ اعوان کے نئے ڈرامہ سیریل مداوا کا دوسرا ٹیزر جاری کردیا گیا۔نجی ٹی وی کے ڈرامہ سیریل مداوا میں عمر شہزاد اور عائزہ اعوان مرکزی کردار نبھائیں گے جبکہ عمارہ ملک بھی اہم کردار میں موجود ہیں۔ مداوا کی ہدایت کاری کے فرائض سلمان سرہندی نے انجام دیے ہیں جبکہ طاہر نذیر نے اس کی کہانی لکھی ہے۔




