عمر میں جعلسازی، دو بھارتی کرکٹرز پر پابندی عائد

نئی دہلی (سپورٹس نیوز)بھارتی کرکٹ میں عمر کی جعلسازی کا ایک اور معاملہ سامنے آگیا جس کے بعد انڈر 19 ٹیم کے کھلاڑی روہت یادیو اور سابق عالمی کپ فاتح روی کمار کو دو سال کی پابندی کا سامنا ہے۔لیگ اسپنر روہت یادیو گزشتہ جولائی میں سری لنکا کے خلاف بھارت کی انڈر 19 ٹیم کا حصہ تھے جہاں انہوں نے دو میچز میں ایک وکٹ حاصل کی اور 94 رنز دیے تاہم کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال کی پری سیزن دستاویزات کی جانچ کے دوران ان کی عمر میں 27 ماہ کا فرق سامنے آیا جس کے بعد انہیں آسٹریلیا کے خلاف آئندہ انڈر 19 سیریز کے اسکواڈ سے بھی نکال دیا گیا ہے۔روہت کو اس سے قبل 18 سالہ کھلاڑی کے طور پر درج کیا گیا تھا۔عمر کی جانچ کے دوران کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال نے مزید 64 کھلاڑیوں کے خلاف بھی کارروائی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں