عوامی مفاد کے منصوبوں میں غفلت برداشت نہیں کی جائیگی

گوجرہ ( نامہ نگار) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے عوامی فلاح اور فیلڈ مانیٹرنگ کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ نے تحصیل گوجرہ میں ہیلتھ، تعلیم اور بیوٹیفکیشن منصوبوں کا اچانک اور تفصیلی دورہ کیا، جہاں انہوں نے سرکاری اداروں میں جاری کام، سہولیات اور انتظامی امور کا باریک بینی سے جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ محکموں کو سختی سے ہدایات جاری کیں۔ڈپٹی کمشنر نے مریم نواز ہیلتھ کلینک 301 ج ب، مریم نواز ہیلتھ کلینک 321 ج ب اور دیگر مراکز صحت میں سہولیات، ادویات کی دستیابی، عملے کی حاضری اور ریکارڈ کے انتظام کا جائزہ لیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق بنیادی صحت کی معیاری سہولیات ہر شہری کا حق ہیں، اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے گورنمنٹ ہائی سکول 301 ج ب اور گورنمنٹ بوائز ایلیمنٹری سکول 318 ج ب کا معائنہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں