عوامی مقامات پر سری پائے بنانے پر دفعہ144نافذ

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) عید الاضحی کی آمد کے پیشِ نظر محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر میں دفعہ 144کے نفاذ کی ہدایات جاری کر دیں۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب نے عوام کے جان و مال کے تحفظ اور ماحولیاتی بہتری کو مدِ نظر رکھتے ہوئے صوبہ بھر میں عوامی مقامات پر سری پائے جلانے، جانوروں کے فضلے اور اوجھڑیوں کو مین ہولز، نالیوں اور نہروں میں پھینکنے پر دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ اسی طرح منظور شدہ مقامات کے علاوہ کسی بھی جگہ قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت پر دفعہ 144 کے نفاذ کا حکم جاری کیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے دریاوں، نہروں، ڈیمز اور جھیلوں میں نہانے، تیراکی اور کشتی رانی پر بھی دفعہ 144 کا نفاذ کیا گیا جبکہ اسلحے اور گولہ بارود کی نمائش پر بھی مکمل پابندی ہوگی۔ پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے تحت پابندیوں کا اطلاق جمعرات 5 جون سے بدھ 11 جون تک ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں