فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن فیصل آباد کے رہنما اور چیئرمین سی سی 20حاجی ہدایت علی انصاری نے وزیر اعظم شہباز شریف پاکستان کو حقیقی معنوں میں قائد کا پاکستان بنانے میں کوشاں ہیںجس کے لئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائی جا رہی ہیں۔ وزیر اعظم کی قیادت میںحکومت ملک کودر پیش مسائل سے نجات دلانے کیلئے وسیع تر ترقیاتی ایجنڈے پر عمل پیراہے۔ یہی وجہ ہے کہ عوام حکومت کی پالیسیوں کودل و جان سے پسند کرتے ہوئے ا س میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کارکن کسی بھی سیاسی جماعت کا قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں جو عوامی خدمت کا مشن لے کر پارٹی کا پرچم بلند رکھتے ہیں۔




