سمندری(بیورو چیف)رہنما پی ٹی آئی حلقہ پی پی104چوہدری مستقیم مہار نے کہا کہ مستقبل قریب میں اہل حلقہ کے تعاون سے کامیا ب ہو کر پورے حلقہ میں ایک ٹیم ورک کیساتھ تمام شعبوں میں کام کرائوں گا کاشتکاروں کو ان کی فصل کا پورا اور بروقت معاوضہ ملے گا نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کیلئے گرانڈ آباد کریں گے پڑھے لکھے اور کم پڑھے نوجوانوں کو روز گار فراہم کرنے میں کردار ادا کروں گا پی پی104دیہی علا قو ں پر مشتمل ہے جہاں تعلیمی معیار بہتر بنانا اور حلقہ بھر میں اعلی تعلیمی ادا ر ے قائم کرنا اولین ترجیع ہے تھانہ کچہر ی کی سیاست کا خاتمہ کروں گا چوہدری مستقیم مہار نے مزید کہا کہ ماضی اور حال میں حلقہ مذکورکو نظرانداز کیا گیا کوئی قابل ذکر ترقیاتی کام نہیں ہوئے۔




