عیدا لاضحی سے قبل واسا”پنجاب ہائی الرٹ”خصوصی پلان تیار

لاہور (بیوروچیف) عیدالاضحی کے دوران شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے واسا پنجاب کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ وزیر ہاسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں پانی کی فراہمی، نکاسی آب اور صفائی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ہدایت کی گئی کہ عیدالاضحی کے ایام میں پانی کی فراہمی کے اوقات کار میں اضافہ کیا جائے تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔ اس کے ساتھ ساتھ ڈرینج، سیوریج اور بارشی پانی کی نکاسی کے تمام انتظامات پیشگی مکمل رکھنے کی بھی ہدایت جاری کی گئی۔وزیر ہاسنگ نے واضح کیا کہ جانوروں کی آلائشیں نالوں یا سیوریج لائنوں میں پھینکنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جبکہ شہری علاقوں میں صفائی اور نکاسی آب کے نظام کو ہر صورت فعال رکھا جائے۔جلاس میں واسا پنجاب کو تمام مشینری، افرادی قوت اور فیلڈ ٹیموں کو مکمل الرٹ رکھنے کی ہدایت دی گئی۔ بلال یاسین نے کہا کہ اہم شاہراہوں، گنجان آبادیوں اور نشیبی علاقوں میں خصوصی ٹیمیں تعینات کی جائیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے فوری نمٹا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں