عید الاضحی سے قبل سرکاری دفاتر مکمل طور پر ویران

ساہیوال ( بیوروچیف) عید الاضحی کی آمد سے قبل ہی ضلع بھر کے بیشتر سرکاری دفاتر عملا ویران ہو گئے جبکہ افسران کی عدم موجودگی کے باعث شہری شدید پریشانی اور ذہنی اذیت کا شکار ہو کر رہ گئے۔ محکمہ ہائی وے محکمہ بلڈنگ محکمہ انہار، میونسپل کمیٹی، واسا، ضلع کونسل، محکمہ زراعت، ستھرا پنجاب، ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس، محکمہ ریونیو رجسٹری برانچ، محکمہ ایجو کیشن، واپڈا، سوئی گیس، پاسپورٹ آفس اور محکمہ صحت سمیت متعدد اداروں مجھے دفاتر میں سناٹا چھایا رہا جبکہ سائلین گھنٹوں افسران کے انتظار میں در بدر ٹھوکریں کھاتے دکھائی دیئے۔ تفصیل کے مطابق عید کی تعطیلات قریب آتے ہی سرکاری اداروں میں کام کرنے کا نظام مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔ شہر یوں کا کہنا ہے کہ اہم نوعیت کے مسائل ترقیاتی سکیموں، فنڈز، ریونیو معاملات، فردات انتقالات، رجسٹری، زرعی امور، بجلی و گیس شکایات اور صحت سے متعلق معالمات کے حل کیلئے جب متعلقہ دفاتر کا رخ کیا جاتا ہے تو نہ متعلقہ محکموں کے سربراہان، انتظامی سیٹوں پر معمور افسران، ایکسین، ایس ڈی اور سب انجینرز دستیاب ہوتے ہیں، بیشتر دفاتر میں ماتحت عملہ بھی افسران کی عدم موجودگی کا بہانہ بنا کر سائلین کوٹرخانے میں مصروف دکھائی دیا، شہریوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شدید غم وغصے کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ دور دراز علاقوں سے کرایہ خرچ کر کے ضلعی ہیڈ کوارٹر انچتے ہیں لیکن یہاں انہیں صرف مایوسی کا سامنا کرنا پڑتا ہے، عوام کا کہنا تھا کہ حکومتی دعوؤں کے برعکس افسران دفاتر میں بیٹھنے کے بجائے فیلڈ وزٹ کے نام پر غائب رہتے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں