عید الاضحی پر بہترین صفائی انتظامات پر شہریوں کا عملہ صفائی کو خراج تحسین

جڑانوالہ(نامہ نگار) عیدالاضحی پر صفائی کے بہترین انتظامات پر اسسٹنٹ کمشنر اور ممبران امن کمیٹی نے FWMCافسران ورکرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے پھولوں کے گلدستے پیش کئے،تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر(ایف ڈبلیو ایم سی) علی اینڈ کو کنسورشیم(رشید احمد اعوان)کی جانب سے عیدالاضحی پر صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات کئے گئے عیدالاضحی پر قربانی کے جانور و ں کی کئی ٹن آلائشوں کو مناسب طریقے سے اٹھا کر تلف کیا گیا بلکہ اندرون شہر کی سڑکوں کو پانی سے دھویا بھی گیا صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات پر اسسٹنٹ کمشنر رنگزیب گورائیہ، ممبران امن کمیٹی میاں وسیم طارق، شیخ ابوبکر،جامعہ اشرفیہ کے علما اکرام مولانا گل بشیر، مولانا حق نواز، مولانا آدم خان،ملک عبدالحمید ، میاں احمد،شیخ خرم،شیخ قمر گوریجہ، شرجیل افضل فاروقی و دیگران نے فیصل آباد ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ جڑانوالہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ عیدالاضحی پر قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو بر وقت تلف کیا گیا ہے جبکہ شہر میں صفائی ستھرائی کے مثالی انتظامات پر ہر شہری مطمئن دکھائی دیا ہے۔ صفائی کے بہترین انتظامات پر اسسٹنٹ کمشنر رنگزیب گور ا ئیہ،ممبران امن کمیٹی نے فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے افسران ورکرز کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں پھولوں کے گلدستے پیش کئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں