غذائی برآمدات کے معیار کو عالمی سطح پر بہتر بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد (بیوروچیف) پاکستان نے اپنی غذائی مصنوعات کے معیار کو بین الاقوامی اصولو ں کے مطابق بنانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ برطانیہ اور یورپی یونین کی منڈیوں تک رسائی میں آسانی پیدا ہو سکے اور ملکی برآمدات میں اضافہ کیا جا سکے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ اپنی غذائی مصنوعات کے معیار کو بین الاقوامی اصولوں کے مطابق بنایا جائے تاکہ یورپی منڈیوں تک رسائی میں آسانی پیدا ہو سکے، تاہم وفاقی اور صوبائی اداروں کے درمیان ہم آہنگی کے مسائل بدستور موجود ہیں۔پاکستان اسٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی (پی ایس کیو سی اے) نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ برطانیہ کے محکمہ ماحولیات، خوراک اور دیہی امور (ڈی ای ایف آر اے) کے ساتھ ایک معاہدہ کرے گی تاکہ خوراک کے معیار، حفاظت اور سرٹیفکیشن کے نظام کو بہتر بنایا جا سکے، اس معاہدے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تعاون بڑھانا اور پاکستانی مصنوعات کو عالمی معیار کے مطابق بنانا ہے۔یہ فیصلہ حال ہی میں پی ایس کیو سی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں کیا گیا، حکام کا کہنا ہے کہ اس قدم کا مقصد پاکستان کے کھانے کے معیار اور حفاظت کے نظام کو بین الاقوامی اصولوں کے مطابق بنانا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں