فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) صحت مند اور تعلیم یافتہ معاشرہ کامیاب پاکستان کی ضمانت ہے۔ اہلسنت خدمت فانڈیشن فلاح انسانیت کیلئے بلاامتیاز اپنی خدمات سرانجام دے رہا ہے۔ ملک اس وقت سخت معاشی مشکلات سے دوچار ہے۔ مہنگائی کے اس دور میں غربا ومساکین کی ضروریات پوری کرنا بہت بڑی سعادت ہے ۔ ان خیالا ت کا اظہار پاکستان سنی تحر یک کے ڈویژنل صدر و ممبر ضلعی امن کمیٹی پروفیسر پیرمیاں محمد آصف رضا قادری نے طارق آباد میں اہلسنت خدمت فا نڈیشن کے زیر اہتمام منعقدہ ہفتہ وار لنگر کیمپ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہو ں نے کہا کہ معاشی،معاشرتی اور سماجی مسائل کے حل کے لیے سیاسی و مذہبی جماعتیں یک نکتہ ایجنڈا پیش کریں۔




