غزہ (مانیٹرنگ ڈیسک) غزہ کو پرکشش اور جدید ساحلی شہر بنانے کا نیا امریکی منصوبہ سامنے آ گیا۔امریکی اخبار کے مطابق جیرڈ کشنر اوراسٹیو وٹکوف نیسن رائز کینام سے منصوبہ پیش کر دیا، ٹرمپ انتظامیہ یہ منصوبہ غیرملکی حکومتوں اورسرمایہ کاروں کے سامنے پیش کررہی ہے،منصوبہ دس برس میں مکمل ہوگاجس پرایک سو بارہ ارب ڈالرلاگت آئیگی،ساٹھ ارب ڈالرامریکا قرضو ں اورگرانٹس کی صورت میں ادا کرے گا۔ تعمیر نو چارمرحلوں میں مکمل ہوگی،آغاز رفح اورخان یونس سے کیاجائے گا،جس کے بعدغزہ سٹی اور شمالی غزہ کی باری آئیگی،دوسری جانب اسرائیلی جارحیت رکنے کا نام نہیں لے رہی۔ بمباری سے مزید چھ فلسطینی شہید ہوگئے۔




