سرگودھا ( بیورو چیف) ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری کی ہدایت پر سول ڈیفنس آفیسر طالب حسین کے مطابق غیر قانونی آئل ایجنسیو ں اور غیر مجاز پٹرولیم مصنوعات کے کاروبار کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔ کارروائی کے دوران چک نمبر142 سرگودھا میں قائم غیر قانونی آئل ایجنسیوں سے4 مشینیں قبضہ میں لے لی گئیں۔ ضبط کی گئی مشینری کو مزید قانونی کارروائی کے لیے کسٹمز ڈیپارٹمنٹ کے ویئر ہائوس منتقل کر کے کسٹمز حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔حکام نے واضح کیا کہ غیر قانونی آئل ایجنسیوں، غیر مجاز پٹرولیم مصنوعات کے کاروبار اور متعلقہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی۔، جبکہ خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔




