فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری فقیرحسین ڈوگر نے کہاہے کہ پاکستان کسی سیاسی تحریک کا متحمل نہیں ہوسکتا پی ٹی آئی کو ٹیبل پر بیٹھ کر اپنے سیاسی مسائل حل کرنے چاہئیں لانگ مارچ کی وجہ سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان ہوتاہے۔ جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ ایک قومی مجرم کی رہائی کے لیے سڑکوں پرتماشے نہیں لگائے جاسکتے پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم کوقانون کے مطابق فیصلے کرنے کی ضرورت ہے میاں نواز شریف فیملی اوران کی ٹیم نے پی ٹی آئی کے دور حکومت میں اپنے خلاف درج ہونے والے جھوٹے مقدمات کا سامنا بھی بچ کیااورقانونی طریقے سے سرخرو ہوئے ۔انہوں نے کہا کہ مشرق وسطی میں کشیدگی کی وجہ سے مہنگائی سے عوام پریشان ہیں اس کے باوجود وزیراعظم میاں شہباز شریف نے مڈل کلاس طبقے کو پٹرول کی قیمتوں میں 2 اور3 ہزار روپے کاماہانہ ریلیف دیاہے۔




