ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار)ڈائریکٹر سول ڈیفنس پنجاب اور ڈپٹی کمشنر و کنٹرولر سول ڈیفنس محمد نعیم سندھو کی ہدایات پر سول ڈیفنس انفورسمنٹ ٹیموں نے ضلع بھر میں غیر قانونی ایل پی جی ری فلنگ اور آئل کے کاروبار میں ملوث افراد کیخلاف کارروا ئیو ں کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔سول ڈیفنس آفیسر محمود حسین گل نے اس حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا گزشتہ ایک ماہ کے دوران غیر قانونی ایل پی جی اور آئل کی 60 دکانیں سیل کی جا چکی ہیں۔




