5

غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کیخلاف نتیجہ خیز کریک ڈاؤن کیلئے ڈپٹی کمشنر ز کو ہدایات

سرگودھا (بیوروچیف) غیر قانونی ہائوسنگ سکیموں کیخلاف نتیجہ خیز کریک ڈائون کیلئے پنجاب بھر کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں سرگودھا سمیت پنجاب بھر میں غیر قانونی ہائوسنگ سکیموں کی وجہ سے خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے جبکہ لوگوں کی اکثریت ایگریمنٹ پر جائیدادوں کی خرید و فروخت کرنے لگی ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ جب عوام پر جائیداد کی خرید و فروخت کیلئے بھاری ٹیکس عائد کئے جائینگے تو پھر عوام کوئی نہ کوئی ذریعہ نکال کر بچت کرینگے اور اب عوام رجسٹریاں کروانے کی بجائے ایگزیمنٹس پر جائیدادیں فروخت کررہی ہیں جس سے خزانے کو بھاری نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں