غیر متوازن غذا انسانی جسم کو ضروری اجزاء کی فراہمی میں عدم توازن پیدا کررہی ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) غذائیت کی کمی کی وجہ سے قومی معیشت کو سالانہ اربوں روپے کا نقصان پہنچ رہا ہے۔ اس مسئلے کے حل کے لیے بنیادی سطح پر غذائیت سے متعلق تعلیم اور آگاہی کو فروغ دینا ناگزیر ہے تاکہ ایک صحت مند اور خوشحال قوم تشکیل دی جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرپرسن پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کی فیکلٹی آف فوڈ، نیوٹریشن اینڈ ہوم سائنسز کے زیر اہتمام پاک کوریا نیوٹریشن سینٹر کی جانب سے منعقدہ سیمینار ”دور حا ضر میں نیوٹر یشن کے چیلنجز اور سائنسی پیش رفت” سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ غذا ئیت کا بحران طرز زندگی میں تبدیلی اور نیوٹریشن کے پہلوؤں کو نظرانداز کرتے ہوئے کھانے پینے کی عادا ت کی وجہ سے شدت اختیار کرتا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ 1951ء میں 3.5 کروڑ کی آبادی سے بڑھ کر 2025ء میں 25 کروڑ تک پہنچنے کے باوجود فی کس کیلوریز میں اضافہ ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں