فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

باجوڑ (نامہ نگار)باجوڑ کی تحصیل ماموند کے علاقے ملنگی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک نوجوان زخمی ہوگیا۔ذرائع کے مطابق تھانہ لوئی ماموند کی حدود میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ملک اکرم ولد ستانہ گل، سکنہ ملنگی، کو قتل کردیا، جبکہ نوجوان خوبیب زخمی ہوگیا۔واقعے کے بعد لاش اور زخمی کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال خار منتقل کردیا گیا۔ فائرنگ میں ملوث ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔واقعے کے مزید حقائق اور ملزمان کی گرفتاری سے متعلق تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں