ڈربی (سپورٹس نیوز) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر برائیڈن کارس ڈربی کے ایک نائٹ کلب میں پیش آنے والے واقعے کے بعد پولیس کی جانب سے حراست میں لے لیے گئے، کھلاڑی کو ہتھکڑیوں میں پولیس اسٹیشن لے جایا گیا۔بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق برائیڈن کارس کو پولیس اہلکاروں کے ہمراہ ہتھکڑیوں میں نائٹ کلب سے باہر لے جاتے ہوئے دیکھا گیا، کارس کے ساتھ ان کے ڈرہم ٹیم کے ساتھی میتھیو پوٹس بھی موجود تھے۔انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈربی میں گزشتہ رات پیش آنے والے واقعے سے آگاہ ہیں اور اس معاملے کی تحقیقات جاری ہیں، مزید معلومات دستیاب ہونے پر آگاہ کیا جائے گا۔31 سالہ برائیڈن کارس اور میتھیو پوٹس نے ڈربی میں ڈربی شائر کے خلاف کانٹی چیمپئن شپ کے دوسرے ڈویژن کے میچ میں ڈرہم کی نمائندگی کی تھی۔




