فاسٹ بولر میتھیوکیلی نے انجریز سے تنگ آ کر ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

پرتھ(سپورٹس نیوز)ویسٹرن آسٹریلیا اور پرتھ سکارچرز کے فاسٹ بولر میتھیو کیلی نے مسلسل انجریز سے تنگ آ کر 31 سال کی عمر میں کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق میٹ کیلی نے ریڈ اور وائٹ بال کرکٹ میں شاندار ریکارڈ قائم کیا، جہاں انہوں نے 59 فرسٹ کلاس میچز میں 27.43 کی اوسط حاصل کی جبکہ لسٹ اے میں 32.76 اور 42 ٹی 20 میچز میں 20.85 کی اوسط سے بولنگ کی۔ اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کیلی نے ڈبلیو اے سی اے گراؤنڈ، اپنے ساتھی کھلاڑیوں اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان تمام لمحوں کو یادگار قرار دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں