سرگودہا (بیوروچیف)سپرنٹنڈنگ انجینئر لوئر جہلم کینال سرکل سرگودہا نے فصلِ ربیع 2025ـ26 کے لیے لوئر جہلم کینال سسٹم کی وارہ بندی (روٹیشنل پروگرام) جاری کر دیا ہے۔ پروگرام کے مطابق کینال سسٹم کو دو گروپوں A اور B میں تقسیم کیا گیا ہے تاکہ پانی کی منصفانہ اور متوازن تقسیم کو یقینی بنایا جا سکے۔جس کے تحت نارتھ برانچ سسٹم کو 2250 کیوسک اور ساؤتھ برانچ و ساؤتھ فیڈر سسٹم کو 1810 کیوسک پانی فراہم کیا جائے گا۔ محکمہ آبپاشی کے مطابق فصلِ ربیع کے دوران پانی کی دستیابی کو مدنظر رکھتے ہوئے دونوں گروپوں کو مقررہ شیڈول کے مطابق باری باری ترجیح دی جائے گی۔5 سے 14 نومبر تک A کو پہلی اور B کو دوسری ترجیح، 25 نومبر سے 4 دسمبر تک A کو پہلی اور B کو دوسری ترجیح، 5 سے 14 دسمبر تک B کو پہلی اور A کو دوسری ترجیح، جبکہ 15 سے 25 دسمبر تک A کو پہلی اور B کو دوسری ترجیح حاصل ہوگی۔




