فلم ”ریڈ لائن” انتہائی دلچسپ موضوع پر مبنی فلم ہے ‘سلیم البیلا

لاہور( شوبز نیوز) سینئر کامیڈین اداکار سلیم البیلا نے کہا ہے کہ فلم ”ریڈ لائن ” انتہائی دلچسپ موضوع پر مبنی فلم ہے اور مجھے یقین ہے کہ اس پراجیکٹ میں شائقین میری اداکاری کو بیحد پسند کریں گے،غلام محی الدین فلم کی تیاری کے لیے بھرپور محنت کر رہے ہیں اور یہ ایک شاہکار فلم ثابت ہو گی ۔ایک انٹر ویو میں سلیم البیلا نے بتایا کہ انہوں نے سید نور کی فلم ”للکارا سنگھ اِن لاہور ”میں بھی کردار ادا کیا ہے اور یہ فلم بھی انڈسٹری کے لئے ہواکا تازہ جھونکا ثابت ہو گی ۔ سلیم البیلا نے بتایا کہ مزید تین فلموں میں اداکاری کے لئے معاہدہ کیا ہے جس کی وجہ سے میری مصروفیات بڑھ گئی ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ اس پراجیکٹ میں شائقین میری اداکاری کو بیحد پسند کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں