فیصل آباد سمیت 78 انسپکٹرز کی DSP کے عہدے پر ترقی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے فیصل آباد سمیت صوبہ بھر کے 78انسپکٹرز کو ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی دینے کے احکامات جاری کر دیئے۔ فیصل آباد سے ترقی پانیوالوں میں انچارج ایلیٹ فورس مانیٹرنگ انسپکٹر مہر یعقوب’ انسپکٹر ساجد حمید اور انسپکٹر محمد ارشد کے علاوہ فیصل آباد کے مختلف تھانوں میں تعینات رہنے والے انسپکٹر نصراﷲ چٹھہ سمیت دیگر انسپکٹرز شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں