فیصل آباد سے اغوا طالبہ کلرکہار سے بازیاب ،ملزم گرفتار

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ایس ایچ او تھانہ پیپلز کالونی میاں واجد حسین نے اغوا ہونے والی فرسٹ ایئر کی طالبہ کو کلر کہار سے بازیاب کروا کر اوباش ملزم کو گرفتار کر لیا۔تفصیل کے مطابق ستارہ پارک سٹی کے محمد ناصر کی بیٹی(ط) اور انٹرنیشنل کالج پیپلز کالونی نمبر1نزد غوثیہ دربار میں فرسٹ ایئر کی طالبہ تھی۔2نومبر کو چھٹی کے بعد کالج سے نکلی تو نامعلوم نے اس کو اغوا کر لیا۔ جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے لڑکی کی تلاش شروع کر دی۔ ایس ایچ او میاں واجد حسین نے بتایا کہ لڑکی کی کالج سے نکلنے وقت کی فوٹیج اور سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے ملزم کو ٹریس کیا اور بعد ازاں موبائل فون اور دیگر ٹیکنیکل وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے پولیس پورٹل پر ڈاکومنٹس شیئر کئے تو کلر کہار کے قریب لوکیشن پر کارروائی کرتے ہوئے لڑکی کو بحفاظت بازیاب کرواتے ہوئے اوباش ملزم ارسلان کو گرفتار کر کے باز پرس شروع کر دی۔ تاہم سی پی او تنویر حسین نے لڑکی کو بازیاب کروانے پر ایس ایچ او تھانہ پیپلز کالونی نمبر1میاں واجد حسین اور اس کی ٹیم کو شاباش دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں