فیصل آباد شدید فضائی آلودگی کی لپیٹ میں آگیا

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر ) فیصل آباد شدید فضائی آلودگی اور سموگ کی لپیٹ میں آ گیا،ائیر کوالٹی انڈیکس خطرناک حد تک بڑھنے سے شہری بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دیگر اہم شہریوں کی طرح سموگ نے فیصل آباد میں ڈیرے ڈال لئے ہیں ،ائیر کوالٹی انڈیکس خطرناک حد تک 346پوائنٹس ہو گیا ۔آلودہ فضا کے باعث شہری سانس، گلے اور دیگر موسمی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ہیں۔ طبی ماہرین نے شہریوں کو غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے گریز، جبکہ باہر جاتے وقت ماسک کے استعمال اور دیگر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ سموگ کی بڑھتی شدت کے پیش نظر بچوں، بزرگوں اور سانس کے مریضوں کو خصوصی احتیاط کی ضرورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں