فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی نے واٹس ایپ ہیک کر کے شہریوں سے13لاکھ ہتھیانے والا ملزم گرفتار کر لیا۔ پکڑے جانے والے ملزم کی شناخت سلطان سکنہ پنسرہ کے نام سے ہوئی، بتایا جاتا ہے کہ این سی سی آئی اے کو اطلاع ملی تھی کہ پنسرہ کا رہائشی محمد سلطان نے خود کو کوریئر کمپنی کا نمائندہ ظاہر کرکے شہریوں کو فون کرتا ہے اور باتوں میں لگا کر سادہ لوح شہریوں سے موبائل فون سم لنک بھیج کر واٹس ایپ ہیک کر لیتا تھا اور مذکورہ شہریوں کے دوستوں اور احباب سے رقوم منگواتا تھا اور مختلف شہریوں سے13لاکھ کی رقم حاصل کر چکا تھا جس پر سائبر کرائم ٹیم نے پنسرہ میں چھاپہ مار کر مذکورہ ملزم کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے باز پرس شروع کر دی ہے۔




