فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) سیاسی وسماجی شخصیت عبدالرزاق رحمانی نے کہا ہے کہ ملک کے تیسر ے بڑے شہر فیصل آباد میں17سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی خوش آئند ہے ۔انہوں نے کہا کہ اہلیان فیصل آباد اپنے شہر میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیم کے کھلاڑیوں کو خوش آمدید کہتے ہیں،اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچز کا انعقاد زندہ دلان فیصل آباد کے لئے بڑی خوشخبری کا باعث ہے اور شائقین کرکٹ کی بہت بڑی تعداد تینوں ون ڈے میچز دیکھنے اقبال سٹیڈیم پہنچے گی اور بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو بھرپور داد دیکر کھیل اور کھلاڑیوں سے اپنی محبت کا ثبوت دیا جائیگا۔




