فیصل آباد میں لیونگ والز پراجیکٹ لانچ کرنیکا اعلان

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد کو سموگ،گردوغبار اور کاربن سے بچانے کے لئے پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا پائلٹ پراجیکٹ ”لیونگ والز”کم مئی2026 سے لانچ کیا جائے گا جس کے تحت فیصل آباد میں دیواروں پر موس (کائی) لگاکراسے فروغ دیں گے۔کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور نے محکمہ تحفظ ماحول کے اہم اجلاس کی صدارت کی اور بتایا کہ پبلک سیکٹر سمیت شہر کی30 آلودہ دیواروں کا انتخاب کرکے موس لگانے کا ارادہ ہے جس کے لئے زرعی یونیورسٹی اور گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے ماہرین تکنیکی معاونت فراہم کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ ڈویژنل انتظامیہ خصوصی پلستر کا بندوبست کر رہی ہے اورموس کو بڑھنے میں 3 ماہ درکار ہونگے جو 100 مربع میٹر کاربن جذب کرے گا۔کمشنر نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی بڑا چیلنج ہے جس سے نمٹنے کے لئے جدید طریقوں کو بروئے کار لانا ناگزیر ہے۔انہوں نے یونیورسٹیز اور محکمہ تحفظ ماحول کو اس ضمن میں ٹاسک تفویض کرکے جامع اقدامات تیز رفتاری سے مکمل کرنے کی تاکید کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں