3

فیصل آباد ڈویژن میںPTIکی ہڑتال کی کال ناکام

فیصل آباد/ٹوبہ ٹیک سنگھ /جھنگ/چنیوٹ /جڑانوالہ(سٹاف رپورٹر’نامہ نگاران)فیصل آباد ڈویژن میں پی ٹی آئی کی شٹر ڈائون اور پہیہ جام ہڑتال کی کال ناکام ہو گئی۔تمام کاروباری و تجارتی مراکز کھلے اور ٹریفک کا پہیہ چلتا رہا، تفصیلات کے مطابق عام انتخابات کے 2 سال مکمل ہونے پر پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے آج8فروری کو ملک گیر شٹر ڈائون اور پہیہ جام ہڑتال کی کال دی تھی مگر فیصل آباد سمیت ڈویژن کے تمام اضلاع میں تاجر برادری نے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے دی گئی شٹر ڈائون اور پہیہ جام ہڑتال کی کال مسترد کر دی۔فیصل آ باد کے آٹھوں بازاروں سمیت تمام تجارتی مراکز شاینگ مالز مارکیٹس کھلی رہیں اور ٹریفک کا پہیہ بھی سڑکوں پر رواں دواں رہا،تاجر برادری کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے ہمیشہ انتشار گالم گلوج کی سیاست کو پروان چڑھایا ہے موجودہ حالات میں ملک ہڑتالوں کا متحمل نہیں ہے تاجر برادری کا کہنا ہے کہ ہر سیاسی مسئلے کا حل مذاکرات کے ذریعے نکالا جا سکتا ہے پاکستان تحریک انصاف کے قائدین کو چاہیے کہ احتجاج و انتشار کی سیاست کی بجائے مذاکرات کئے جائیں کیونکہ پاکستان ہے تو ہم ہیں دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کے عوامی نمائندوں اور ن لیگ کے عہدیداران نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی سیاست ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ختم ہو چکی ہے پاکستان تحریک انصاف اندرونی دھڑے بندی کا شکار ہو چکی ہے پاکستان تحریک انصاف کے چند سیاسی پنڈت خود نہیں چاہتے کہ عمران خان باہر نکلیں پاکستان تحریک انصاف کو ملکی مفاد کیلئے مذاکرات کی میز پر آنا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں