فیصل آباد کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائینگے،CPOتنویر حسین

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد کو امن وامان کا گہوارہ بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد تنویر حسین نے نیوز ایڈیٹر ”ڈیلی بزنس رپورٹ” ریاض ملک سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جرائم پیشہ افراد کو نکیل ڈالنے کیلئے آخری حد تک جائیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق خواتین کو ہراساں کرنے والے ملزمان کو نشان عبرت بنا دیا جائیگا۔ چوروں’ ڈاکوئوں اور منشیات فروشوں کے گرد گھیرا مزید تنگ کر دیا گیا ہے۔ منشیات فروش نسل نو کے سب سے بڑے دشمن ہیں ان کا ہر صورت قلع قمع کیا جائیگا۔ سنگین جرائم میں ملوث اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں متحرک ہیں ان کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائیگا۔ فیصل آباد کو کرائم فری بنانا مشن ہے جسے ہر صورت پورا کیا جائیگا۔ شہریوں کی جان ومال اور عزت وآبرو کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔ جرائم پیشہ افراد کو ضلع چھوڑنے پر مجبور کر دیں گے۔ شہری جرائم کے خاتمے کیلئے تجاویز اور پولیس کا بھرپور ساتھ دیں۔ وزیراعلیٰ محترمہ مریم نواز کے ویژن کے مطابق پولیس فورس میں کرپشن کے حوالے سے زیروٹالرنس پالیسی ہے۔ کرپشن میں ملوث اہلکاروں اور افسران کو معافی نہیں ملے گی اور نہ ہی شہریوں سے بدتمیزی کے کلچر کو برداشت کیا جائیگا۔ مثبت اقدامات سے پولیس اور عوام کے درمیان فرق کو ختم کر دیا ۔ عوام کیلئے میرے آفس کے دروازے 24گھنٹے کھلے ہیں ان کی ہر شکایت اور مسئلے کو بروقت حل کیا جا رہا ہے۔دریں ثناء ۔فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر )سی پی او تنویر حسین کی کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے افسران کے ساتھ اہم میٹنگ، جرائم کے خاتمے کے لیے موثر حکمت عملی پر غور کیا گیا ،میٹنگ میں ایس ایس پی آپریشنز عمران احمد ملک، ایس ایس پی انویسٹی گیشن احمد نواز شاہ، ریجنل آفیسر سی سی ڈی وسیم ریاض، ایس پی سی سی ڈی ملک طارق ،سی ٹی او ناصر جاوید رانا، ٹاؤن ایس پیز اور دیگر پولیس افسران شریک تھے۔سی پی او تنویر حسین نے سنگین جرائم، اشتہاری مجرمان اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کارروائیوں کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایت کی کہ جرائم کے سدباب کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ منشیات فروشوں، ناجائز اسلحہ رکھنے والوں اور جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف بھرپور اور بلاامتیاز کارروائیاں یقینی بنائی جائیں، کرائم ہاٹ سپاٹس پر گشت، ناکہ بندیوں اور انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں کو مزید موثر بنایا جائے ۔ عوام کو فوری انصاف اور بہترین پولیس سروسز کی فراہمی ہماری ذمہ داری ہے جس کے لیے تمام افسران اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں۔ جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے ۔ جرائم کے خاتمے اور شہریوں کو محفوظ ماحول کی فراہمی کے لیے تمام افسران مشترکہ کوششیں کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں