اسلام آباد (بیوروچیف) محکمہ خزانہ نے مختلف سرکاری اداروں کے لیے فنڈز جاری کر دیے ہیں تاکہ جاری مالی و انتظامی امور کو موثر انداز میں چلایا جا سکے۔سرکاری دستاویزات کے مطابق محکمہ خزانہ نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے لیے 9ارب 40کروڑ روپے جاری کیے ہیں۔ یہ فنڈز صحت سے متعلق خدمات اور جاری منصوبوں کی ضروریات پوری کرنے کے لیے فراہم کیے گئے ہیں۔اسی طرح محکمہ خزانہ نے پیما کے لیے 3ارب 90کروڑ روپے بھی جاری کر دیے ہیں، جبکہ پی ایف سی شیئر کی مد میں 1 ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز فراہم کیے گئے ہیں۔فنڈز کے اجرا کا مقصد متعلقہ اداروں کی مالی ضروریات پوری کرنا اور عوامی خدمات کی فراہمی کو بلا تعطل جاری رکھنا ہے۔




