فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)مرکزی تنظیم تاجران پاکستان انجمن تاجران سٹی فیصل آبادکے نائب صدر و جائنٹ سیکر ٹری اور کٹ پیس کلاتھ بورڈٹاٹا بازار فیکٹری ایریا کے سینئر وائس چیئر مین مرزا مظہر صدیق بیگ نے کہا ہے کہ فیصل آباد پنجاب کا دوسرا بڑا شہر ہے اور کراچی کے بعد سب سے زیادہ ریونیو دیتا ہے لیکن حکومت نے ترقیاتی کاموں اور عوام کی فلاح و بہود کیلئے اس شہر کو مکمل طورپر نظر انداز کررکھا ہے شہر و ضلع کی 90 فیصد سے زائد سڑکیں ٹوٹی ہوئی ہیں، واسا کار کردگی کے اعتبار سے سب سے گندہ ادارہ ہے شہریوں کو انکی ضرورت کا پینے کا صاف پانی میسر نہیں جگہ جگہ لگے گندگی کے ڈھیر ،گٹروں کا ابلنامعموک بنا ہوا ہے، امن و امان کی بہتری اور بڑھتے ہوئے جرائم کی بیخ کنی کیلئے پولیس کے پاس ضرورت کا سامان ہے نا نفری،ضلع کے بیشتر تعلیمی اداروں کی عمارتیں انتہائی خستہ حال ہیں۔




