فیصل آباد کی تعمیر و ترقی کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) سیاسی سماجی شخصیت عبدالرزاق رحما نی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز فیصل آباد کی تعمیر و ترقی کیلئے فوری اقدامات اٹھائیں، یہاں پر میٹرو بس شروع کی جائے اور جن میگا پراجیکٹس کا اعلان کیا گیا ہے اس پر جلد عملدرآمد شروع کروایا جائے، انہوں نے مزید کہا کہ فیصل آباد پنجاب کا دوسرا بڑا شہر ہے اور اسے مانچسٹر آف پاکستان ہونیکا اعزاز بھی حاصل ہے، یہاں پر لوگوں کو جدید بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے دعوے کئے جاتے ہیں مگر عملی اقدامات نہ ہونے سے فیصل آباد مسائلستان بنتا جا رہا ہے، وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف نے حالیہ دورہ فیصل آباد کے دوران جن میگا پراجیکٹس کا اعلان کیا ان سے شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں