فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ایم ایس ایف پنجاب کے صدر سجاد احمد خاں کہاہے کہ جنرل (ر) فیض حمید نے اپنی پسند کی سیاسی جماعت کو اقتدار میں لانے کیلئے جو کھیل کھیلا تھا اس کی ساری حقیقت کھل کر سامنے آ گئی ہے کہ اس گروہ نے کس طرح پلان بنا کر قائد نوازشریف کو گرد جال بناکر نااہل کروایا اورظلم وستم کئے لیکن میاں نوازشریف نے اپنے ساتھ ہونے والے ظلم کا فیصلہ اللہ پر چھوڑ دیاتھا اور آج اُن کو اقتدار سے نکالنے والے خود پکڑ میں آ چکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) کے صدر نوازشریف کے زیر نگرانی وزیراعظم شہبازشریف کی نگرانی میں پاکستان اڑان بھرچکاہے ،مسلم لیگ(ن) کے دوسالہ دورے اقتدار میں معاشی اور پاکستان کی تعمیر وترقی وخوشحالی کے منازل ازلی دشمن کو چنے چبانے دشت واضع ہیں، پاکستان اور پنجاب دند رات دگنی اور چگنی اڑان بھررہاہے،، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیرقیادت پنجاب حکومت نے صوبے میں ترقیاتی منصوبوں اور صفائی کے خصوصی پروگراموں کے ذریعے نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔




