فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ نون سٹی کے سابق جنرل سیکرٹری شاہد محمود بیگ اور ممبر سنٹرل کمیٹی سید محمد علی بخاری نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک سابق ڈی جی آئی ایس آئی کو سیاسی مداخلت پر سزا ملی ہے اب سیاستدانوں کے خلاف غلط فیصلے کرنے اور انہیں سزا دینے والے سابق ججز کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائیگا۔ سابق ججز نے نواز شریف کیخلاف ایسے فیصلے کیے اور آئین کو ری رائٹ کیا جو کہ آئین کے آرٹیکل 6 کے زمرے میں آتے ہیں۔ فیض حمید اور بانی پی ٹی آئی نے مل کر ملک کے ساتھ ایسا کھلواڑ کیا جس سے ملکی وقار دنیا بھر میں مجروع ہوا ۔ پاکستان کے ہمدرد اور دوست ملکوں نے بھی منہ پھیر لیے تھے، بانی پی ٹی آئی پاکستان کی سیاست سے مائنس ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی میں مثبت سوچ رکھنے والے عناصر بھی موجود ہی وزیراعظم کی جانب سے متعدد بار مذاکرات کی پیش کش کی گئی مگر کوئی مثبت جواب نہیں آیا۔




