فیفا ورلڈ کپ کے دوران میسی کو بم سے اڑانے کی دھمکی کا انکشاف

نیویارک (سپورٹس نیوز) فیفا ورلڈ کپ 2026 کے دوران ارجٹینیا کے کپتان اور اسٹار فٹبالر لیونل میسی کو بم سے اڑانے کی دھمکی دیے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔فیفا ورلڈ کپ کے اختتام کے تقریباً ایک ماہ بعد میگا ایونٹ کا ایک مبینہ پولیس ڈوزیئر لیک ہونے سے فٹبال کی دنیا میں ہلچل مچ گئی ہے، کیونکہ ڈوزیئر کے مطابق ٹورنامنٹ کے دوران اسٹار فٹبالر لیونل میسی کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی تھی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایونٹ کے دوران ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی کو کئی مرتبہ نشانہ بنانے کی دھمکیاں دی گئیں۔رپورٹ کے مطابق اردن کے خلاف میچ سے قبل مبینہ طور پر ایک شخص نے ڈیلاس ایئرپورٹ پر کال کر کے اسٹیڈیم میں گرینیڈز اور رائفل کے ساتھ حملے کی دھمکی دی۔اس کے علاوہ مصر کے خلاف میچ سے قبل بھی ایک شخص نے سوشل میڈیا پر میسی کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی جب کہ اسی میچ کے دوران اسٹیڈیم کے کچرے کے ڈبوں میں بم رکھے ہونے کی اطلاع پر بم ڈسپوزل ماہرین اور تربیت یافتہ کتوں نے سرچ آپریشن کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں