فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں حوصلے ہمالیہ سے بلند ہیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے سابق نائب صدر اورسپریم انجمن تاجران و کریانہ مرچینٹس ایسوسی ایشن گول کریانہ بازار کے صدر حاجی محمد اسلم بھلی، جنرل سیکرٹری شیخ محمد فاضل اور سینئر عہدیددا ر و ں نے کہا ہے کہ جنرل عاصم منیر کی قیادت میں پاک فوج کی شجاعت اورقربانیوں کو نظراندازکرتے ہوئے جولوگ سوشل میڈیا پراسکو تضحیک کا نشانہ بنا یا بنوارہے ہیں انہیں اپنے گریبانوں میں جھانکنا اورسوچنا چایئے کہ وہ کس کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں انہوں نے کہاکہ یہ ہمارے ازلی دشمن بھارت کاایجنڈا ہے اس نے پہلے بھی مشرقی پاکستان میں نامواق ملکی سیاسی حالات کافائدہ اٹھا کر کھلم کھلا بیرونی مداخلت کرتے ہوئے پاکستان کو دو ٹکرے کیا لیکن آج حا لات بہت مختلف ہیںپلوںکے نیچے سے بہت ساپانی بہہ چکا ہے اگربھارت کے ہاتھ میں ایٹمی اسلحہ آ گیا ہے تو پاکستان نے بھی کوئی چوڑیاں نہیں پہن رکھیںجنرل عاصم منیر کی قیادت میں اسکے حوصلے ہمالیہ سے بلند اورفولادسے مضبوط ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں