جڑانوالہ(نامہ نگار)مایوس دکھی انسانیت کی خدمت کرنا بہت بڑی عبادت ہے۔ مجبور، لاچار، لوگوں کی امداد کرکے دلی سکون میسر آتا ہے۔ قابل تحسین ہیں وہ لوگ جو آج کے اس نفسا نفسی دور میں خدمت خلق کے کام میں حصہ لیتے ہیں۔ فلاحی اداروں کو در پیش مسائل حل کرنے کے لیے مخیر حضرات کو اپنا موثر و فعال کردارا ادا کرنا چاہیے۔ان خیالات کا اظہار چیرمین صفیہ ٹرسٹ چوہدری اختر حسین سلہریا نے معروف دانشور و کالم نگار اینکر پرسن سید قاسم علی شاہ،اراکین اسمبلی سردار خان بہادر ڈوگر،رائو کاشف رحیم،قمر سلطان باجوہ،ڈاکٹر نوید رمضان سلہریا چیرمین انجینیرنگ یونیورسٹی لاہور نے صفیہ ٹرسٹ کے ممبران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر چوہدری اختر حسین سلہریا نے علاقے کی فلاح و بہبود کیلئے ایمبولینس گاڑی عطیہ کی اور مزید کہا کہ خدمت ہی میں عظمت ہے۔الحمدللہ رب کی توفیق سے صفیہ ٹرسٹ جڑانوالہ کی طرف سے ہسپتال کا قیام جلد عمل میں لائیں گے تاکہ علاقے کے لوگوں، بزرگ مریضوں کی سہولت کیلئے خدمات سر انجام دیں۔جس پر معروف سماجی شخصیت چوہدری اختر حسین سلہریا چیئرمین صفیہ ٹرسٹ و آر پی ایس سکول سسٹم،میڈم صنم اختر سلہریا ڈائریکٹر صفیہ ٹرسٹ و آر پی ایس سکول سسٹم اعجاز حسین اعوان پرنسپل آر پی ایس سکول سسٹم & رائٹر،رانا محمد نعیم سلہریا،چوہدری محمد فیاض ڈائریکٹر صفیہ ٹرسٹ و چئیرمین رحمت گڈز ٹرانسپورٹ، پرنسپل گورنمنٹ کالج جڑانوالہ محمد اصغر بلوچ،الحاج میاں محمد رفیق طاہر، رانا محمد جاوید، میڈم روبی علی عمران،ڈاکٹر نور الا زمان ثنا اللہ خان نیازی،مہر آصف نذیر سابق سیکریٹری جڑانوالہ بار،ملک نعیم وفا صدر جڑانوالہ پریس کلب ودیگر شریک ہوئے۔




