لاہور(بیوروچیف) پنجاب حکومت نے قانونی اور انتظامی اصلاحات کیلئے ریفارمز کمیٹی تشکیل دیدی ۔ پنجاب حکومت نے ریفارمز ایجنڈ ے پر عملدرآمد کیلئے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈووکیٹ جنرل پنجاب بیرسٹر ظفراللہ خان ریفارمز کمیٹی کے چیئرمین و کنونیئر مقرر کر دیئے گئے، جبکہ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، آئی جی پنجاب اور سیکرٹری قانون کمیٹی کے ارکان ہوں گے۔ریفارمز کمیٹی وزیراعلی پنجاب کو قانونی و انتظامی اصلاحات سے متعلق سفارشات پیش کرے گی۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کے دفتر میں ریفارمز سیل قائم کیا جائیگا۔، ریفارمز سیل کے انتظامی و لاجسٹک امور چیف سیکرٹری پنجاب کی مشاورت سے طے ہوں گے، ریفارمز کمیٹی اپنی تجاویز چیف سیکرٹری کے ذریعے وزیراعلی پنجاب کو ارسال کرے گی۔قانونی، انتظامی اور گورننس نظام میں بہتری کیلئے اعلی سطح کی کمیٹی قائم کر دی گئی، کمیٹی کا مقصد پنجاب میں موثر قانونی اور انتظامی اصلاحات کیلیے قابلِ عمل تجاویز مرتب کرنا ہے۔




