فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن کارپوریشن فیصل آبادمیاں ضیاء الر حمان نے کہا ہے کہ نو مئی کے واقعات میں ملوث افراد کے جرائم کو مریم نواز کے کھاتے میں ڈالنے کی کوشش ایک مذموم پراپیگنڈا ہے،انہوںنے کہاکہ پنجاب میں مریم نواز کی قیادت میں قانون کی حکمرانی قائم ہے۔یہ عمران خان کی حکومت نہیں جہاں طے کیا جاتا تھا کہ کس کو اٹھانا ہے اور کس کو چھوڑنا ہے۔ یہ مریم نواز کی حکومت ہے جہاں تمام ادارے آزاد اور خودمختار ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ جو افراد نو مئی کے مقد ما ت میں نامزد قانون کو مطلوب ہیں، ان کا جیل جانا ناگزیر ہے۔ قانون اشتہاریوں اور مفروروں کو پکڑنے کا پابند ہے، یہ کسی کی ذاتی خواہش نہیں بلکہ ریاستی ذمہ داری ہے۔




