قانون کی بالادستی کیلئے دستیاب وسائل بروئے کار لارہے ہیں،سی پی او بلال عمر

جڑانوالہ(نامہ نگار) سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر نے جڑانوالہ آمد پر ایس ایس پی انویسٹیگیشن ناصر باجوہ،ایس پی ٹائون ضیا الحق ، ڈی ایس پی سرکل جڑانوالہ ملک طارق، اسسٹنٹ کمشنر رنگزیب گورائیہ اور ممبران امن کمیٹی حاجی نصر اللہ،امیر جماعت اہلسنت مولانا اصغر نوری ، مولانا مفتی یونس رضوی، مہر اسلم،سید آصف بخاری ، مولانا سکندر حیات ذکی،میاں وسیم طارق،سید تطہیر حسین شاہ،صدر پریس کلب جڑانوالہ ملک نعیم وفا و دیگران کیساتھ ملاقات کی اور کہا کہ ماہ ربیع الاول میں تمام مکاتب فکر کے علما اکرام اور ممبران امن کمیٹی کا کردار مثالی تھا امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے ممبران امن کمیٹی سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر نے مزید کہا کہ امن و امان اور قانون کی بالا دستی کو قائم رکھنے کیلئے پولیس تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے ممبران امن کمیٹی کے تعاون سے عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا رہا ہے ملاقات کے دوران ممبران امن کمیٹی نے اپنے تعاون کی مکمل یقین داہانی کروائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں