قرآن کریم عالم انسانیت کیلئے مکمل ضابطہ حیات ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سماجی و سیاسی شخصیت چوہدری حسام علی وڑائچ نے کہا ہے کہ قرآن مجید فرقان حمید اﷲ تعالی کی عظیم کتاب ہے جو پوری انسانیت کے لئے رشد و ہدایت کا ذریعہ ہے ۔ قرآن کریم عالم انسانیت کیلئے مکمل ضابطہ حیات ہے ‘ ماہ شعبان المعظم امام الانبیاء حضرت محمد مصطفی اور نواسہ رسول امام حسین علیہ السلام کا مہینہ ہے ۔ اس ماہ مقدس کی بڑی برکتیں رحمتیں ہیں اس پاک مہینہ میں محسن اسلام ‘وارث جنت ‘ محافظ توحید’ خون علی ‘جگر گوشہ بتول ‘ سبط پیمبر ‘شاہ عرش نشین ‘ امام ابن امام ‘ سخی ابن سخی ‘ کریم ابن کریم ‘فخر سرور دو جہا ں ‘ نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام کی ولادت و باسعادت ہوئی ۔حضرت امام حسین علیہ السلام نے نانا حضرت محمد صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم کے دین حق کیلئے جو عظیم قربانیاں وہ لازوال ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں