قطر پر اسرائیلی حملے کے بعد پاکستان نے مثالی کردار ادا کیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ایم ایس ایف کے رہنماکراسان خان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ قطر پر اسرائیلی حملے کے بعد پاکستان نے ایک مثالی کردار ادا کیا ہے۔ اس حملے کے فوراً بعد نہ صرف پاکستان نے قطر کیساتھ اظہارِ یکجہتی کیا بلکہ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں اسرا ئیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے پاکستان کے بارے میں نامناسب ریمارکس کا بھی بروقت اور مؤثر جواب دے کر خطے اور بین الاقوامی برادری میں پاکستان کے وقار میں اضافہ کیا ۔ انہوںنے کہا کہ اسرا ئیلی وزیرا عظم نے پاکستان کے بارے میں غلط بیانی کر کے قطر پر اپنے حملے اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کا جواز تراشنے کی ناکام کوشش کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں