اسلام آباد (سپورٹس نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے سیزن 26 ۔ 2025 کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کا اعلان کردیا۔157 ڈومیسٹک کرکٹرز کو کنٹریکٹس دیے گئے ہیں۔ترجمان پی سی بی کے مطابق ڈومیسٹک کنٹریکٹس کی مدت اگست 2025 سے جولائی 2026 تک ہے۔کنٹریکٹس کی تعداد کو 131 سے بڑھا کر157کر دیا گیا ہیڈومیسٹک کنٹریکٹس میں تین کی بجائے چار کیٹیگریز رکھی گئی ہیں۔کیٹیگری ایک میں 30، دو میں 55، تین میں51اور چار میں21کھلاڑی شامل ہیں۔




